نئی دہلی:29/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی خاتون رکن اسمبلی سادھنا سنگھ کے نازیبا بیان کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اترپردیش بی جے پی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے گیسٹ ہاؤس سانحہ حوالے سے ایک اور متنازعہ بیان دے دیا ہے۔مہندر ناتھ پانڈے نے مایاوتی-اکھلیش اتحاد کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر ذاتی حملہ بولا۔یوپی کے چندولی ضلع میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ایس پی-بی ایس پی اتحاد پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا ایک نوجوان نے پوسٹ کیاکہ مسٹر اکھلیش جی، مایاوتی جی کو شال پہنا رہے ہیں، تو نوجوان نیچے لکھتے ہیں-اکھلیش کے منہ سے کی ..... یہ وہی شال ہے جو. ... گیسٹ ہاؤس میں والد ... پھر مایاوتی ہنس کر جواب دیتی ہیں کہ چل ہٹ شرارتی۔بی جے پی کے لیڈر یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مایاوتی پر ذاتی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مایاوتی کو بی جے پی نے ٹیسٹ کرکے دیکھ لیا ہے اور مستقبل کے لئے مایاوتی کو مکمل طور پر رجیکٹ کر دیا ہے۔مایاوتی اکھلیش کوپوری طرح ببوابناکر چھوڑ یں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے یہ نوبت کھڑی ہو گئی ہے کہ کبھی کسی جنم میں نہ ملنے کی بات کرنے والے ایک دوسرے سے سرشار ہوکر مل رہے ہیں۔